امریکی شہر بوسٹن میں فائرنگ سے دوپولیس اہلکار ہلاک ٬ ملزم فرار

د ومشتبہ افراد گرفتار٬تحقیقات جاری٬سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی کی کوشش ہے٬پولیس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکی شہر بوسٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے٬ د ومشتبہ افراد گرفتار٬تحقیقات جاری٬سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی کی کوشش ہے٬امریکی میڈیا کے مطابق شہر بوسٹن میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکار دم توڑ گئے تاہم پولیس نے افسران کی ہلاکت کے الزام میں د ومشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکاروں پر فائرنگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان نے صرف پولیس اہلکاروں کو ہی نشانہ بنایا ہے جس سے لگتا ہے کہ انکا ٹارگٹ پولیس ہی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :