عراق میں داعش کا ڈرون پھٹنے سے 2 کرد جنگجو ہلاک٬2فرانسیسی فوجی زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:25

بغداد/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عراق میں داعش کا ڈرون پھٹنے سے 2کرد جنگجو ہلاک اور 2 فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرد اور فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں موصل کے شمال میں داعش کا ڈرون زمین پر آگرا۔کرد جنگجووں نے ڈرون کو اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ڈرون میں ٹائم بم نصب تھا یا اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :