فرانس نے پیوٹن کے دورہ پیرس منسوخ ہونے کی تصدیق کردی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) فرانس نے روسی صدر پیوٹن کے دورہ فرانس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے روسی صدر کے پیرس کا دورہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن شام کے شہر حلب میں روسی بمباری سے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کی جانب سے روس پر شام میں جنگی جرائم کا الزام لگانے پر روس نے احتجاجا گذشتہ روز دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی صدر کو 19اکتوبر کو پیرس کا دورہ کرنا تھا۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولندو کا اصرار تھا کہ روسی ہم منصب ملاقات میں شام کو بھی ایجنڈے میں رکھیں۔انہوں نے روس پر شام میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔ جس پر احتجاجا روس نے گذشتہ روز دورہ فرانس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :