امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے اوہائیو میں ابتدائی ووٹ کاسٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:25

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا٬ ریاست اوہائیو کے شہروں کلیو لینڈ اور سنسناٹی میں ووٹ ڈالے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آٹھ نومبر کو ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات کے لئے ابتدائی ووٹنگ ٬ ریاست اوہائیو کے شہروں کلیو لینڈ اور سنسناٹی میں ووٹ ڈالے گئے ۔

(جاری ہے)

امریکا کی اڑتیس ریاستوں میں تقریبا ایک ماہ پہلے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ اوہائیو میں تقریبا گیارہ لاکھ رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ سنسناٹی میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے ریلی نکالی ۔ تازہ ترین سروے اور جائزہ رپورٹوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن پارٹی کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ ریاستوں پینسلوینیا ٬ اوہائیو ٬ نیواڈا اور فلوریڈا میں ووٹروں کا جھکا ہلیری کلنٹن کی جانب ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :