نیویارک٬ سکھوں کی بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم کے حق میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر ریلی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:14

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست نیویارک میں سکھوں نے بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم کے حق میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہرریلی کا انعقاد کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ’’ سیو پنجاب ‘‘ کے عنوان سے ریلی کا انعقاد’’ سکھ فیڈریشن فار جسٹس‘‘ نامی تنظیم نے انسانی حقوق کی مختلف تنظیموںاور شمالی امریکہ میں گردواروں کی انتظامیہ کمیٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا نے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے جنگی جنون کے خلاف اورپنجاب میں ریفرندم کے حق میں نعرے درج تھے۔ سکھ فیڈریشن فار جسٹس نے اقوام متحدہ میں یروگوائے کے مستقل نمائندے کو بھی ایک یاداشت پیش کی۔ یاداشت میں کہاگیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنائو کی وجہ سے بھارتی پنجاب میں ہزاروں سکھ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ فیڈریشن نے کہاکہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور پنجاب میں ریفرنڈم کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :