ہلیری کلنٹن کی جانب سے شامی کردوں کی حمایت پر ترک وزیر اعظم برہم

دنیا بھر میں ایسا نہیں دیکھا گیا کہ دہشت گردوں کی اِس انداز میں حمایت کی جائے٬یلدرم کا تنقیدی بیان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:39

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)ترک وزیراعظم نے امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلٹن کے شامی کردوں کی حمایت کرنے کے بیان پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کے بیان کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یلدرم نے اپنے تنقیدی بیان میں کہا کہ ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ لڑائی میں مصروف دوسری دہشت گرد تنظیم کی حمایت کس اخلاقی اصول پر ہے۔

ترک وزیراعظم کے مطابق کیا ترکی امریکی اتحادی نہیں ہے اور کیا اٴْن کا ملک مغربی دفاعی اتحاد کا رکن نہیں ہے۔ انہوں نے امریکا سے سوال کیا کہ موجودہ حالات میں ترکی کا اتحادی ملک کس اصول کے تحت ہتھیاروں کا مقابلہ ہتھیاروں کی فراہمی سے کر رہا ہے۔ یلدرم کے مطابق دنیا بھر میں ایسا نہیں دیکھا گیا کہ دہشت گردوں کی اِس انداز میں حمایت کی جائے۔