بھارت میں چار سالہ بچی کے کان سے 80 کیڑے برآمد

ایک کیڑا کان میں داخل ہوا جس نے انڈے دیے اوریوںکان میں 80 کیڑے جمع ہو گئے٬٬اسپتال انتظامیہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38

بھارت میں چار سالہ بچی کے کان سے 80 کیڑے برآمد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) بچوں کو عموما کانوں میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے مگر بھارت میں ایک چار سالہ بچی کے کان میں کی گئی سرجری سے موذی کیڑوں کی ناقابل یقین تعداد برآمد ہوئی جس پر پوری دنیا میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک قصبے رہنے والی چار سالہ ردیکا ماندلوی نے کان میں شدید تکلیف کے بعد اسے کھرچنا شروع کیا۔

بچے کے والدین اسے اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی تجویز پیش کی۔ بچی کے کان کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹر بھی یہ جان کر حیران رہ گئے ایک ایک ننھی بچی کے کان میں کیڑوں کا ایک لشکر تیار ہو چکا تھا۔ کان سے برآمد ہونے والے کیڑوں کی تعداد 80 بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ایک کیڑا بچی کے کان میں داخل ہوا جس نے وہاں انڈے دیے وہیں کان میں ان انڈوں سے بچے نکلے جس کے نتیجے میں کان میں 80 کیڑے جمع ہو گئے۔

مدھیا پردیش کے مہاراجہ یشونت اسپتال میں کان ناک اور گلے کے امراض کے ڈاکٹر راج کمار موندرا نے کہا ایک بچی کے کان میں اتنی بڑی تعداد میں کیڑے دیکھ کر مجھے سخت صدمہ پہنچا۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کی دیکھ بحال میں کوتاہی کا مظاہرہ نہ نہ کریں کیونکہ مذکورہ بچی کے کیس میں بھی بروقت طبی معائنہ نہ کراکے غفلت برتی تھی جس کے نتیجے میں کیڑے اندر ہی اندر انڈے بچے دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کان اور ناک جس کے نہایت نازک حصے ہوتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔اسپتال کے ایک دوسرے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی یہ ہے کہ بچی کے کان میں پیدا ہونے والے کیڑے دماغ تک نہیں پہنچے ورنہ اس کا بچنا مشکل ہو جاتا۔ کیڑوں کا شکار ہونے والی بچی مزید ایک ہفتہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے گی۔

متعلقہ عنوان :