بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ تیسرے روز چھڑانے کا دعویٰ

سرکاری عمارت پر قبضہ کرنیوالے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادئیے٬بھارتی میڈیا نے ناکامی چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارالیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ تیسرے روز چھڑانے کا ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے اور دو افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بڑے بڑے دعوے کرنے والی بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پامپور میں سرکاری عمارت کا قبضہ چھڑانے کے لیے 3 دن کا انتظار کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے 2 مسلح افراد کو ہلاک کرکے عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادیے جب کہ اس دوران بھارتی فورسز سرکاری عمارت کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی برساتی رہی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے پر ناکامی پر بھارتی حکام پوری عمارت کو اڑانے پرغور کررہے تھے۔