سعودی عرب نے یمن کی ناکہ بندی میں نرمی کر دی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی عرب نے ہمسایہ ملک یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی گزشتہ 18 ماہ سے جاری فضائی ناکہ بندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے٬ تاکہ اختتام ہفتہ پر بمباری کا نشانہ بننے والے سینکڑوں زخمیوں کو وہاں سے نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اتحاد نے اپنے فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک باغیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کی فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

اس ناکہ بندی میں صرف اقوام متحدہ کی پروازوں اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امدادی سامان پہنچانے والے بحری جہازوں کو استثنیٰ حاصل ہے جو زیادہ تر بحیرہ احمر پر موجود بندرگاہ الحدیدہ کے ذریعے پہنچتی ہے۔تاہم اب سعودی عرب نے یمن کی ناکہ بندی میں نرمی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :