شام جانے کی کوشش کرنے والے دو سعودی یمن سے گرفتار

گرفتار کیے گئے دونوں شدت پسندوں نے پہلے بحرین کا جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) یمنی فوج نے سعودی عرب کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرکے سعودی حکام کے حوالے کر دیا ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں سعودی باشندوں کو ماضی میں متعدد مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عاید تھی مگر وہ سوڈان کے جعلی پاسپورٹس پر یمن داخل ہوئے ہوئے اور وہاں سے ترکی کے راستے شام جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ انہیں پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے دونوں شدت پسندوں نے پہلے بحرین کا جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ بحرینی پاسپورٹ کے حصول کے لیے انہیں ابو جہاد نامی ایک شامی شدت پسند کی طرف سے معاونت فراہم کی گئی تھی مگرشاہ فہد پل پر پکڑے جانے کے بعد انہیں دوبارہ سعودی عرب بھیج دیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں گرفتار رہنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا مگر وہ باز نہ آئے اور ایک دوسرے شدت پسند ابو علی کی مدد سے سوڈان کا جعلی پاسپورٹ تیار کرا لیا۔سعودی حکام نے دونوں شہریوں کو شام میں جنگجو گروپوں میں شمولیت کے لیے بیرون ملک سفر سے روکنے کی متعدد بار کوششیں کی گئیں مگر وہ باز نہیں آئے۔ گرفتار کیے گئے دونوں شدت پسندوں کے خلاف فرد جرم تیار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :