باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے زخمیوں کو نکالنے کے لئے سعودی عرب نے یمن کی ناکہ بندی میں نرمی کر دی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:35

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی گزشتہ 18 ماہ سے جاری فضائی ناکہ بندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے٬ جس کا مقصد سینکڑوں زخمیوں کو وہاں سے نکالنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے حکام کو احکامات جاری کئے ہیںکہ وہ زخمیوں اور ایسے افراد کو جنہیں بیرون ملک علاج معالجے کی ضرورت ہے ان کو یمن سے نکالنے کے لیے یمنی حکومت اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اپنے فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک باغیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کی فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس ناکہ بندی میں صرف اقوام متحدہ کی پروازوں اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امدادی سامان پہنچانے والے بحری جہازوں کو استثنیٰ حاصل ہے جو زیادہ تر بحیرہ احمر پر موجود بندرگاہ الحدیدہ کے ذریعے پہنچتی ہے۔

متعلقہ عنوان :