آئی ٹی کمپنی فیوجیٹسو کا برطانیہ میں1800 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:28

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جاپان کی بڑی آئی ٹی کمپنی فیوجیٹسو نے برطانیہ میں اپنے 1800 ملازمین کو آئندہ آنے والے سالوں میں مرحلہ وار فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیوجیٹسو کے اعلان کے مطابق وہ اپنے ادارہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت برطانیہ میں مرحلہ وار1800 ملازمین کو فارغ کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کو عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں درپیش مسابقت کے سامنے کے لئے اور اپنے آپریشن سٹریم لائن کرنے کے لئے یہ فیصلہ مجبوری میں کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کہ اس فیصلے سے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے کا کوئی تعلق نہیں۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل آئندہ سال شروع ہو سکتا ہے جس کی شفاف تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :