سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

مشقوں میں خصوصی جنگی مشن اور جنگی حالات میں وقت گذارنے سے متعلق سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:26

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی عرب اور فرانس کی بری فوج کی ایلیٹ فورس کے خصوصی دستوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق’سینٹول‘ کے عنوان سے جاری ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے آگاہ حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس اور سعودی فوجی دستوں کی مشترکہ مشقیں فرانسیسی شہر بومییر میں رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہوئی تھیں۔

ان مشقوں میں خصوصی جنگی مشن اور جنگی حالات میں وقت گذارنے سے متعلق سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ہونے والی فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے مابین فوجی تعاون سیمتعلق پہلے سے طے پائے معاہدوں اور طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں۔