سعودی عرب نے حوثیوں کی مجرمانہ خلاف ورزیاںاقوام متحدہ میں پیش کر دیں

عالمی ادارے نے سعودی عرب٬ یمن اور ان کے عوام کے تحفظ کی کوئی کوشش نہیں کی٬اقوام متحدہ میں سعودی مندوب کا خط

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں مملکت کی یمن سے ملنے والی سرحد پر حوثی اور علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کی جانب سے مسلسل ہونے والی سرحدی خلاف ورزیوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے عالمی ادارے کے سب سے بڑی عہدیدار کے نام اپنے خط میں یمنی باغی ملیشیاؤں کی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں یو این سیکیورٹی کونسل کی 2216 قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے خطرے سے نپٹنے کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یو این کے نام سعودی عرب کے مکتوب میں مملکت نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عالمی ادارے نے سعودی عرب٬ یمن اور ان کے عوام کے تحفظ کی کوئی کوشش نہیں کی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی ادارہ حوثی اور ان کے باغی اتحادیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں پر ان کا احتساب کرے۔ خط عالمی ادارے میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبداللہ المعلمی نے پیش کیا اور اس میں ایک مرتبہ پھر عالمی ادارے کے سربراہ سے یمنی بحران کا جامع حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :