امریکا میں صدارتی امیدواروں کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:25

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن پر ایک بار پھر سرکاری ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت میں آکر جیل بھجوانے کی دھمکی دی ہے۔ امریکا کے صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ تیز کر دی۔

(جاری ہے)

ایک ریلی کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ڈیموکریٹک امیدوار پرایک بار پھر سر کاری ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے حکومت میں آکر ہیلری کو جیل بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔ ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے خواتین سے متعلق نامنا سب بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔