رواں سال جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:11

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جرمنی میں رواں برس پناہ کے لیے پہنچنے والوں کی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 13 ہزار ہوگئی۔ ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ بات وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران اس مقصد کے لیے جرمنی پہنچنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ نوّے ہزار رہی تھی۔ ڈے میزیئر کے مطابق پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی تعداد میں کمی تو واقع ہوئی ہے مگر یہ تعداد اب بھی زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے نو ماہ کے عرصے کی یہ تعداد ان افراد کی ہے٬ جنہوں نے پناہ کی درخواستیں باقاعدہ جمع کرائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :