جرمنی میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شامی پناہ گزین کی خودکشی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:04

ْ برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جرمنی میں لایپزیگ شہر کی جیل میں برلن ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شامی پناہ گزین نے خودکشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزین جبار البکر جیل کے سیل میں مردہ پائے گئے اور اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وا ضح رہے کہ گزشتہ پیر کو تین شامی پناہ گزینوں نے جبار البکر کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔گرفتاری کے بعد سے 22 سالہ جبار بھوک ہڑتال پر تھے اور پولیس اہلکار ان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :