شام کی جنگ کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے٬حسن نصراللہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:02

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے رہنماء حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے اور شام کی جنگ کا کوئی حل نکلتا نظر نہیں آرہا ہے۔یہ بات انہوں نے بیروت میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کربلا کے شہیدوں کا راستہ حق اورسچ کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں دشمنوں کی چالوں کوسمجھنا ہوگا ۔واضح رہے کہ حزب اللہ شامی صدر بشار الاسد کی حامی ہے۔حسن نصراللہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر بیروت میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا جسے براہ راست ٹی وی پر دکھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :