ہیٹی میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 473 ہو گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:01

پورٹ اوپرنس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ہیٹی میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 473 ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سول پروٹیکشن ایجنسی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ امدادی اور ریسکیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں میں پہنچنے کے بعد ہلاکتوں کی تعدا میں اضافہ ہوا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 473 ہو گئی ہے جبکہ 75لاپتہ اور 330 زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ایک لاکھ75 ہزار افراد شیلٹروں اور سکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں٬جس سے ایک لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔متاثرہ علاقوں میں صاف پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کے علاوہ ہیضے کی وباء بھی پھوٹ پڑی ہے٬عالمی ادارہ صحت نے ہیضہ کی ایک لاکھ خوراکیں روانہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :