صنعاء دھماکا٬ شاہ سلمان کی زخمیوں کے یمن سے باہر علاج کی ہدایت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) خادم حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ عرب اتحادی افواج ٬ یمن کی آئینی حکومت اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا مقصد یمنی دارالحکومت صنعاء میں ہفتے کے روز بڑے ہال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے یمن سے باہر منتقل کرنے میں سہولت کاری پیش کرنا ہے۔شاہ سلمان کی مذکورہ ہدایت ان کے مرکز کی کارروائیوں اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے برادر یمنی عوام کے لیے پیش کیے جانے والے انسان دوست منصوبوں کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :