پاکستان پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے٬ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اقتصادی تجزیہ کار کی گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) معروف تجزیہ کار جاوید نور نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے اور ملکی معیشت ٹیک آف کے مرحلہ پر پہنچ چکی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تین برس قبل جب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت برسر اقتدار آئی تو ملک دہشتگردی ٬ توانائی بحران اور مہنگائی میں جکڑا ہوا تھا ملکی معیشت زوال پذیر تھی تاہم موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملکی معیشت میں روز بروز بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو دنیا سراہنے لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جسے انھوں نے ویزر اعظم محمد نواز شریف سے منسوب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید نور نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے شمالی وزیرستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں امن دیکھنے میں آ رہا ہے٬کراچی میں گزشتہ عید کے موقع پر پہلی مرتبہ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلی اور ریکارڈ خریداری کی۔

انھوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کار پاکستاں کا رخ کر رہے ہیں کراچی میں اطالوی لوگوں نے اپنا تجارتی مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور ان کا 80 رکنی تجارتی وفد بھی جلد پاکستان آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کراچی اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کو اکٹھا کرنے سے انڈکس میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔موجودہ حکومت کی جانب سے ونڈ٬سولر٬کول اور ہائیڈل پاور پرجیکٹس کا اجراء کیا گیا ہے جس کے باعث ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان خود ان پراجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں اورموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :