پیرس حملوں کے ملزم کا مزید دفاع نہیں کریں گے٬ وکلاء صفائی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:35

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے ملزم صالح عبدالسلام کے وکلاء صفائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کا مزید دفاع نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانک بیرتوں اور سوین ماری نے ایک فرانسیسی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صالح عبدالسلام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے٬ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کی مزید نمائندگی نہیں کریں گے۔

حکام کو امید ہے کہ عبدالسلام شدت پسند گروہ داعش کی حکمت عملی اور نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات دے سکتا ہے۔ حکام چاہتے ہیں کہ وہ پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث مزید افراد کی نشان دہی بھی کرے۔واضح رہے کہ مارچ میں برسلز سے گرفتار کر کے بعد میں پیرس منتقل کیے جانے والے ملزم صالح عبدالسلام نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔