ٹوکیو میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن ٬ 3 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:35

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جاپان میں ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کی تنصیب میں آتشزدگی کے بعد ٹوکیو شہر میں ایک بڑا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے دوران ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی٬ جب کہ متعدد حکومتی عمارات اور دفاتر کے علاوہ دو اہم ریلوے لائنز بھی متاثر ہوئیں۔ دو گھنٹے تک بندش کے بعد پاور سپلائی بحال ہو گئی۔ فوری طور پر گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :