سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیلوں‌کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:28

سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیلوں‌کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر پنجاب حکومت کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ اپیل کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے فریقین سے تین، تین ملکی اور غیر ملکی تکنیکی ماہرین کے نام طلب کر لیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تکنیکی رپورٹس کا جائزہ لیں، اس منصوبے سے تاریخی عمارتوں کو نقصان ہو گا یا نہیں یہ بتایا جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت ہے، گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے خلاف غیر جمہوری اداروں اور عوام کو کھڑا ہونا ہو گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ایک غیر جانبدارانہ کمیٹی بنائی جائے جو تمام تر تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اونج لائن ٹرین سے متاثر ہونے والے تاریخی ورثے اور ماحولیات پر ایک رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کے بعد عدالت منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :