ایران اور روس کے وزراء خارجہ کی شام کے بحران کے بارے میں ٹیلی فون پر مشاورت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:12

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام کے بحران کے بارے میں ٹیلی فون پر مشاورت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران شام کے بحران کے حل کے لئے نئی سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔ محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ شام کا بحران صرف سیاسی سمجھوتے کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :