واشنگٹن میںڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے پر واشنگٹن میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرہ ری پبلکن پارٹی کے دفتر کے سامنے کیا گیا٬ نوجوان خواتین پر مشتمل گروپ نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔خواتین نے ری پبلکن پارٹی کی قیادت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :