بھارت میں گائے کے گوشت کھانے کے الزام میںایک اور مسلمان نوجوان قتل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں ہندوانتہاپسندوں نے گائے کے گوشت کھانے کے الزام میں ایک اور مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جامتارا ڈسٹرکٹ کے نوجوان منہاج انصاری پر 2اکتوبر کو گائے کا گوشت کھانے سے متعلق موبائل پیغام بھیجنے کا الزام لگایا اور تھانے میں لے جاکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تین اکتوبر کو گرفتار کئے گئے نوجوان کے والد عمر انصاری کے مطابق ان کے بیٹے پر دو روز تک تشدد کیا گیا٬ جس کے بعد سے اسے آر آئی ایم ایس میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :