پاور اسٹیشن کے کیبل میں آگ لگنے سے جاپان میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون٬ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:10

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک زیر زمین پاور اسٹیشن کے کیبل میں آگ لگنے سے شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے نزدیکی علاقے سائی تامہ پریفیکچرمیں زیر زمین پاور اسٹیشن کے کیبل میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی٬ جس سے ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ٹوکیو الیکٹرک پاور کے مطابق ایک گھنٹے بعد تمام گھروں کی بجلی بحال کردی گئی٬ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی٬دوسری جانب حکام واقعے کی تفتیش کر رہے اور آگ لگنے کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :