روسی وزیر خارجہ اور جان کیری کے درمیان ہفتے کو ملاقات ہوگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:08

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کے مسئلے پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز سوئس شہر لوزان میں ملیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات روسی وزارت خارجہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے شامی مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اس ملاقات میں سعودی عرب اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :