جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے مابین جاری تنازعے کے حل کیلئے دونوں کے مشترکہ دوست متحرک

مشترکہ دوست نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی آپس میں بات کانفرنس کال میں کروا دی دونوں کے ایک دوسرے سے گلے شکوے۔۔ ایک دو دن میں میڈیا پر آکر معاملہ کلیئر کر دوں گا۔میاں داد کی آفریدی کو یقین دہانی

منگل 11 اکتوبر 2016 23:35

جاوید میانداد اور شاہد  آفریدی کے مابین جاری تنازعے کے حل کیلئے دونوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق کپتان جاوید میانداد اور شاہد خان آفریدی کے مابین جاری تنازعے کے حل کے لئے دونوں کے مشترکہ دوست متحرک ہو گئے ٬ مشترکہ دوست نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی آپس میں بات کانفرنس کال میں کروا دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کانفرنس کال میں شاہد خان آفریدی نے جاوید میانداد سے کہا کہ آپ کے الزامات سے میرا دل دکھا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے الزامات سے میرے بے داغ کیرئیر پر داغ لگانے کی کوشش کی ہے ۔ شاہد خان آفریدی نے جاوید میانداد سے مزید کہا کہ آپ میرے بڑے ہیں آپ مجھ سے معافی نہ مانگیں لیکن آپ نے میرے بارے میں غلط بات کی آپ اپنے الزامات واپس لیں ۔اگر آپ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے مجبوراً عدالت جانا پڑے گا ۔ کانفرنس کال میں جاوید میانداد نے شاہد خان آفریدی کو یقین دہانی کروائی کہ ایک دو دن میں میڈیا پر آکر معاملہ کلیئر کر دوں گا ۔ …(م د )