چوہدری محمدسرور کا مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے کیلئے لندن میں مہم کا آغاز

بر طانوی پار لیمنٹ اراکین ایڈ ملی بینڈ اور سعید ہ وارثی سمیت برطانوی ہائوس آف کامن کے ارکین سے ملاقاتیں

منگل 11 اکتوبر 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے او ر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر نے کیلئے لندن میں مہم کا آغاز کرد یا جبکہ اس حوالے سے لندن بر طانوی پار لیمنٹ اراکین ایڈ ملی بینڈ اور سعید ہ وارثی سمیت برطانوی ہائوس آف کامن کے ارکین سے ملاقاتیں کیں ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بر طانیہ میں بھر پور آواز بلند کر نے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے اور بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز بلند کرنے کیلئے لندن میں مہم چلا رہے ہیں اس حوالے سے چوہدری محمدسرور نے بر طانوی پار لیمنٹ کے اراکین ایڈ ملی بینڈ ‘سعیدہ وارثی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہ صر ف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے بلکہ کشمیر ی خواتین اور بچوں کا قتل عام کر کے کشمیر یوں کی نسل کشی بھی کی جا رہی ہے جسکے لیے بر طانوی اور یورپی پار لیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارت کے خلاف آواز بلند کر نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی تحر یک کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا جس طر ح استعمال کر رہا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بھارت کو کشمیریوں کا قتل عام کر نے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر نا چاہیے ہم کشمیر کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔