جلوس کے تمام راستے کناتوں سے ڈھانپ کر پولیس اہلکار تعینات رہی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں مرکزی امام بارگاہ عثنہ عشریہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے تمام راستے کو کناتوں سے ڈھانپ کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور داخلی و خارجی ایک ہی راستہ رکھا گیا جہاں واک تھرو گیٹ نصب تھے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے پیچھے رینجرز کی دو گاڑیاں ایس ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران اپنی گاڑیوں سمیت مسلسل ساتھ رہے اور لمحہ بہ لمحہ کی خبر وزارت داخلہ کو دیتے رہے ہیں جلوس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق بھی آئے انہوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے کر اظہار اطمینان کیا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :