ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع نصیرآباد میں بھی یوم عاشورہ کے تین مرکزی جلوس آج نکالے جائیں گے ٬ جلوسوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بھی رات گئے تک سیل کردیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:22

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع نصیرآباد میں بھی یوم عاشورہ کے تین مرکزی جلوس آج نکالے جائیں گے‘ ماتمی جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دے کرپولیس اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے دستے بھی تعینات کردئے گئے ہیں‘ ضلع بھر میں سات سو سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے‘ ضلع بھر میں دفعہ 144نافذکرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل اور ایس ایس پی نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نصیرآباد کے ڈیرہ مرادجمالی ٬منجھوشوری اور چھتر میں 10ویں محرم کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے جلوسوں کے گزرگاہوں ٬چورہاوں پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئے گئے ہیں اور جلوسوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بھی رات گئے تک سیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئے گئے ہیں امام بارگاہ اور دیگر مقامات پر واک تھرو گیٹ بھی لگادئے گئے ہیں چیکنگ کے نظام کو بھی انتہائی سخت کردیا گیا ہے ماتمی جلوسوں میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ اور امن کمیٹی کے افراد بھی شریک ہونگے ڈاکڑز ٬پیرامیڈیکل اسٹاف اور فائربرگیڈکا عملہ بھی ساتھ رہے گا اور موبائل سسٹم بھی بندرہے گا ۔

متعلقہ عنوان :