سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد اکبر حریفال کاسول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 22:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے منگل کے روز سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر سول ڈیفنس احمد علی نے عاشورہ محرم کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے کئے گئے احتیاطی اقدامات اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کے اہلکاروں کی مختلف مقامات پر تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ نے سول ڈیفنس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان صالح ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :