ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق٬ 3 زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:15

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق٬ تین زخمی ہو گئے٬ زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رشید وگن تھانہ کے حدود میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں خیرپور میرس کے اگڑا علاقے کے رہائشی نوجوان 28 سالہ سلیم بہلیم اور لاڑکانہ کے قریب گاؤں صدیق آباد کے رہائشی نوجوان 26 سالہ آصف علی شیخ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد سلیم٬ ساجد اور مجاہد شدید زخمی ہو گئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان موٹر سائیکلوں پر دوسرے شہر محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔