خیرپور میں شہداء کربلا کی یاد میں9 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 22:15

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) خیرپور میں شہداء کربلا کی یاد میں9 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس عزا خانہ سید مرتضیٰ حسین نقوی سے برآمد ہوا ماتمی جلوس کی قیادت سید بابر شاہ نقوی کررہے تھے ٬ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا سے مشہور عالم سید عابد حسین شاہ ہاتف الوری٬ مولانا محمد قرت العین عابدی٬ مولانا مشتاق حسین مشہدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :