ْجلوس کی گذر گاہوں پر گٹروں کی صفائی کے فوری انتظامات کئے جائیں٬ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 22:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی ملیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کو حکم دیا کہ گٹروں کی فوری طور پر صفائی کے انتظامات کئے جائیں اور علاقے کی صفائی کے بعد مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے کہا کہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خلوصِ نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہا ہے٬ جلد بیشتر مسائل حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :