ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق٬اٹھارہ شدید زخمی ہو گئے

منگل 11 اکتوبر 2016 22:14

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ شدید زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق محلہ کمہاراں رائے ونڈ کی ایک فیملی کیری ڈبہ میں سوار براستہ اوکاڑہ فیصل جا رہی تھی جب کیری ڈبہ جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے ملتان سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی بس نے کیری ڈبہ کو تیز رفتاری سے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار خاتون دو بچیوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ چار خواتین سمیت کیری ڈبہ اور بس میں سوار اٹھارہ کے قریب افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ دیپالپور روڈ 49اڈا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او سقراط امان رانا خود ہسپتال پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد دینے کی ہدایات کیں ۔

متعلقہ عنوان :