پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہادت سید نا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے تقریب

منگل 11 اکتوبر 2016 22:13

خانیوال۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سید نا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شاہد رضا قادری ڈویژنل رہنما پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثا ل قربانیاں دیں ۔ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی ۔

سیدناامام حسین رضی اللہ عنہ سے محبت ایمان کا حصہ ہے ۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء نے جس انداز میں میدان کربلا میں جام شہادت نوش فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ حضر ت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی سے امن اور آزادی سے جینے کا درس ملتا ہے ۔ پاکستان سنی تحریک نے یوم عاشورہ کو ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم پیغام حسین علیہ السلام کے طور پر منایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں ٬سٹی ٬ سیکٹرز یونٹ میں سیمینار منعقد کیے گئے ۔ محمد شاہد رضا قادری نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں پر پوری انسانیت فخر کرتی ہے ۔ حفاظت دین کے لیے مسلمانوں کو کربلا والوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ۔ امریکہ ٬ بھارت ٬ اسرائیل ٬ دورہ حاضرکی یزیدی طاقتیں ہیں ۔ سیدنا اماحسین رضی اللہ عنہ نے حق و باطل کا فرق واضح کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان جذبہ حسینی کو اپنا کر ہی عظمت رفتہ بحال کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :