چھتر ٬ پولیس کی بروقت کارروائی ٬ پولیس سائیکل چھینے کا اہم سرغنہ گرفتار

منگل 11 اکتوبر 2016 21:33

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر پولیس میرحسن کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھین لیا پولیس کا بروقت کاروائی موٹر سائیکل سمیت موٹر سائیکل چھیننے کا اہم سر غنہ گرفتار تفصیلات کے مطابق محمد اسحاق پیروپل کے علاقہ سے اپنے گھر موٹر سائیکل جا رہا تھا راستے میںمسلح افراد نے گن پوائنٹ کی زور پر موٹر سائیکل اور نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے موقع پر ایس ایچ او غلام حیدر منجھو اے ایس آئی میر احمد کھوسہ دیگر اہلکاروں سمیت پولیس موبائل پہنچ گئے پولیس نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا فائرنگ تبادلہ کے بعد پولیس نے ڈاکوئوں کا اہم سرغنہ صدام حسین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا پولیس کے مطابق صدام حسین تین قتل کے مقدمات میں جعفر آباد پولیس کو بھی مطلوب ہے مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :