یوم عاشورہ٬ چیف سیکرٹری بلوچستان کا جلوس اور مجالس غریباں کے مکمل خاتمے تک مستعد رہنے کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دسویں محرم کے جلوس اور مجالس غریباں کے مکمل خاتمے تک مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی قسم کے تساہل کو ناقابل برداشت قراردیا گیا ہے چیف سیکرٹری نے عاشورہ کے جلوسوں کے شرکاء کے مکمل طور پر منتشر ہونے تک داخلی اور خارجی راستوں کو سیل رکھنے اور ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے چیف سیکرٹری نے انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :