صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور اور دیگر کا محرم کے جلوس کی نگرانی کیلئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ

اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ٬ مکمل اطمینان کا اظہار

منگل 11 اکتوبر 2016 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور٬ پارلیمانی سیکرٹری برائے امور نوجواناں پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ٬رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر جمال ناصر٬سردار نسیم ٬ یاسر بٹ ٬ ایس پی راول ٹائون ٬ علامہ اظہار بخاری اور امن کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ 9 ویں محرم کے جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا- انہوں نے بوہڑ بازار٬ ڈنگی کھوئی٬ راجہ بازار اور کرنل مقبول حسین کے امام بارگاہ اورگرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے لئے کیئے جانے والے انتظامات کا معائینہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا-اس موقع پر راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اور یوم عاشورہ پر امن و امان , مذہبی رواداری اور ملی یکجہتی قائم رکھنے کے لیئے تمام علمائے کرام متحد ہیں اور اب تک کیئے جانے والے انتظامات قابل اطمینان ہیں- انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس اور سیکیورٹی اداروںکی طرف سے بھی امن و امان کو قائم رکھنے کے لیئے جو خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہیں مذید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی شہر اور دیگر تمام علاقوں میں عزاداری جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی شر پسند عناصریوم عاشورہ کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ 10محرم یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیئے باہمی رابطوں کومزید موثر بنایا گیا ہے اور سیکیورٹی سمیت تمام معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے گی-

متعلقہ عنوان :