آئی جی پی خیبر پختو نخواکا کو ہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ ٬ ماتمی جلوسوں کے روٹس اور تمام تر سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیاگیا

منگل 11 اکتوبر 2016 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)11 اکتوبر 9 محرم الحرام کو آئی جی پی خیبر پختو نخواہ نے کو ہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا وہاں پر سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز نے برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوسوں کی روٹس اور تمام تر سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا بعد ازا ں سٹی اور کینٹ میں نصب کردہ 103 سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹر نگ کا بھی جائزہ لیا جبکہ متحدہ امن کمیٹی کے رہنما? ٬معزیزین اور ممبر ز کیساتھ میٹینگ کرتے ہوئے امن کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی اور آخر میں د عائے خیر کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے 9 محرم الحرام 11 اکتوبر کو کوہاٹی کا دورہ کیا اس موقع پرسی سی پی او جناب محمد طاہر خان ٬ ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت ٬ایس پیز اورڈی ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ کو 9 محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس اور جامع سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آج 9 محرم الحرام کو ٹوٹل 22 مجالس اور جلوس ہیں جو کہ پہلا کینٹ صدر امام بارگاہ حسینہ ہال سے برآمد ہوگا بعد میں سٹی کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں مختلف روٹس سے برآمد ہونگے جس کیلئے تمام انٹر ی پوائینٹس پر فل پروف ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہے پلگ ان پوائنٹس ٬گن پوائنٹس ٬روپ ٹاپس لگا دی ہے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تمام روٹس ٬بی ڈی ایس اور سنیپر ڈاگ کے ذریعے کلیئیر کیا جاتا ہے بعد ازاں آئی جی پی خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں متحدہ امن کمیٹی کے رہنما?ں ٬معزیزین اورمشران (مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ سرپرست اعلی جنرل انجمن تبلیغ القرآن ٬حاجی فرہاد احمد سراف صدر متحدہ امن کمیٹی ٬حاجی فریدگل صافی چیرمین ٬طاہر خان سیکرٹڑی ٬حافظ عبدالوہاب سیکرٹری ٬گورپال سنگ ٬حاجی جاوید احمد اعوان ٬شاہ پور ٬شاہ ولی خان ٬ارشد حسین ٬نورشیر علی اخونزادہ ٬اقبال بھتی مسی ٬حاجی ارشد حسین ٬امام علی جرگہ فرزند علی بنگش وغیرہ کیساتھ امن کے قیام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا جو کہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ اور سردار سجاد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ امن کمیٹی نے ہمیشہ اور ہر مقام پر پشاور میں امن کے قیام کیلئے گلدستے کا کردار ادا کیا ہے اور بے پنا ہ قربانیاں دی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی امن کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے علاوہ ازیں آئی جی پی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع پشاور انتہائی حساس ضلع ہے پورے صوبے میں علمائ کرام اور متحدہ امن کمیٹیاں اہم کردار ادا کرتی ہے آئی جی پی صاحب نے کہا کہ ہم سب بھائی ہے اور آپس میں مل کر امن کے قیام کا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی بہترین اور جامع انتظامات کی ہے تمام تروسائل بروئے کار لائے ہے آئی جی پی صاحب نے کہاکہ پاک آرمی اور ایف سی کے علاوہ پورے صوبے میں 36000 پولیس افسران اور اہلکاران تعینات کی ہے جبکہ باونڈری پر واقع تمام داخلی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندیاں لگادی گئی ہے