پاکستان مسلم لیگ (ن) کی18 اکتوبر کو ہو نے والے پارٹی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 13اکتوبر کو طلب

منگل 11 اکتوبر 2016 21:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی18 اکتوبر کو ہو نے والے پارٹی انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن کمیشن سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلا س ہائوس نمبر 257 سٹریٹ نمبر23 سیکٹر ای سیون اسلام آباد میں 13اکتوبر کوشام پانچ بجے طلب کیا ہے جس میں الیکشن شیڈول 2016 جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی انتخابات کیلئے قائم پانچ رکنی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پارٹی انتخابات سے جماعت اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن نے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔لیکن دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔عوام نے تمام ضمنی انتخابات ٬بلدیاتی انتخابات ٬ کنٹونمنٹ انتخابات ٬ گلگت بلتستان اور پھر آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ترقی و خوشحالی کا سفر روکنے والوں کو مسترد کر دیااور 2018کے عام الیکشن میں احتجاجی سیاست کرنیوالوں کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔