وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 11 اکتوبر 2016 21:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم سجاد زر خا ن کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم بلا ل زادہ کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم امجد خا ن سے لینڈ کر وزر رجسٹر یشن نمبر LXE-4151قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔ تھانہ ترنول پولیس نے چوری کی واردات میں دوملزمان محمد الطا ف اور نا صر محمود کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

جبکہ بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تین پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :