مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے٬ یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ہی

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کے نام خط

منگل 11 اکتوبر 2016 21:03

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے حکام کو یٰسین ملک کو ہسپتال داخل کرانے کیلئے کہیں جس کی تاکید ڈاکٹروں نے کی ہے۔

یٰسین ملک کو گزشتہ کئی ماہ کے حراست رکھا گیا ہے جن کا وزن مستقل کم ہو رہا ہے اور وہ کمزور ہو رہے ہیں جس پر ان کے خاندان کو تشویش ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یہ تمام حالات کشمیر کے تاریخی اور دیرینہ مسئلہ کے باعث ہیں جو ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی برداری بالخصوص اقوام متحدہ کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔