یوم عاشور ہمیں ناانصافی٬جھوٹ اور ظلم کے خلاف ہر حالات میں مزاحمت کا درس دیتا ہے٬ محرم کے فوری بعد پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ٬30اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائیگی٬کارکن پرجوش اور متحدہیں

تحریک انصاف راولپنڈی کے ضلعی صدر ہارون ہاشمی کا بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون ہاشمی نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں ناانصافی٬جھوٹ٬زیادتی اورمظالم کے خلاف ہر حالات میں مزاحمت کا درس دیتا ہے٬حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دے کر ثابت کیا کہ حالات کیسے بھی ہوں ناانصافی٬جھوٹ٬زیادتی اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتاعوام بھی فرقہ واریت سے ہٹ کر آپس میں اتحاد پیدا کریں اور پاکستان سے بھی جھوٹ٬ظلم٬ناانصافی کی حکومت کا خاتمہ کریں۔

اس مقصد کیلئے راولپنڈی ضلع اور تحصیلوں کے عہدیداران پی ٹی آئی پرجوش ہیں اور ضلعی سطح پر جماعت مکمل طور پر متحد ہے ٬10محرم کے بعد عہدیدار گھر گھر جاکر لوگوں کو پارٹی چیئرمین کے 30اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے عاشورہ محرم کے فوراً بعد پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے کارکنوں کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے جس میں 30اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائیگی اور حکومت کو پیغام دیاجائیگا کہ وہ کرپشن سے باز آجائے اور وزیراعظم خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں ورنہ عوام کا سونامی اسے بہا لے جائیگا اور عوامی عدالت ہی ان کا احتساب کریں گے۔

انہوںنے گیس کی قیمتوں میں اضافے کاحکومتی فیصلہ عوام پر ظلم کی انتہاہے ٬اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :