واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے٬شہادت امام حسین ? مظلوموںکو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے٬ امام حسین ?کی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے کاقابل تقلید نمونہ ہی

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان کاگو لڑہ میںشہادت حٴْسین کا نفرنس سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ? صبر واستقامت اورعزم مسمم کا اعلیٰ نمونہ ہے۔واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین? نے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت و مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہادت امام حٴْسین کے حوالے سے منعقدہ پرو گرام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔زبیر فارو ق خان نے کہا شہادت امام حسین ? مظلوموںکو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔بنگلہ دیش ہو یا کشمیر٬مصر ہو یا فلسطین دنیا بھر میںآج بھی راہ حق کے متوالے اسوہ شبیری? پر عمل کرتے ہو ئے ظالمانہ نظام کے خلاف دین حق کی سربلندی و تحفظ کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معرکہ کربلاوشہادت امام حسین? نظام باطل کے آگے سر اٹھاکر جینے کا پیغام اور حوصلہ عطا کرتے ہیں۔ حضرت امام حسین ?کی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے کاقابل تقلید نمونہ ہے جو آج بھی اپنی بے مثال قربانی٬شجاعت٬جرئ ات واستقامت کے ساتھ زندہ جاوید ہے۔