Live Updates

عمران خان وزیر اعظم نہ بنانے پر قوم کو سزا دے رہے ہیں‘زعیم قادری

اکتوبر کا احتجاج بھی قوم کو سزا دینے کے پلان کا حصہ ہے ‘جھوٹ بولنے اور یوٹر ن لینے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ‘کسی کو بھی کوئی شہر بندکر نے کی اجازت نہیں دے سکتے ‘ عمران خان کامشن صرف اور صرف ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور افرا تفری کا فروغ ہے ٬تر جمان پنجاب حکومت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہ بنانے پر قوم کو سزا دے رہے ہیں30اکتوبر کا احتجاج بھی قوم کو سزا دینے کے پلان کا حصہ ہے ‘جھوٹ بولنے اور یوٹر ن لینے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ‘کسی کو بھی کوئی شہر بندکر نے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان کامشن صرف اور صرف ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور افر تفری کا فروغ ہے تاکہ وہ قوم کو سزا دیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ احتجاج اور دھرنوں سے اس ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے توا یسا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوسکتا کیونکہ کس نے وزیر اعظم بننا ہے اس کا فیصلہ کسی دھر نے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی ہونا ہے اس لیے انکو2018کے عام انتخابات میں عوام کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :