جمعیت طلباء اسلام تیسرے مرحلے کے لئے مختلف اضلاع کے دورے کاشیڈول جاری کردیا

منگل 11 اکتوبر 2016 20:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخندزادہ٬ عبدالقیوم رند٬حافظ محمدحسن شہاب٬زعفران خان کاکڑاورحافظ جمیل احمدابرارنے تیسرے مرحلے کے لئے مختلف اضلاع کے دورے کاشیڈول جاری کردیاجس کے مطابق 14اکتوبرکوتحصیل دکی٬20اکتوبرکوجے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ڈاکٹرسرفرازخان شہیدکانفرنس٬21اکتوبرکوضلع نوشکی کے زیراہتمام صدسالہ کنونشن٬23اکتوبرکوضلع ہرنائی٬28اکتوبرکولورالائی٬3نومبرکوضلع زیارت اور10نومبرکوتحصیل سوراب کے زیراہتمام کانفرنسیں اورجلسے ہوں گے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل دومرحلوں میں مختلف اضلاع کے دورے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ تیسرے مرحلے کے لئے متعلقہ اضلاع کوتیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی واحدطلبہ تنظیم ہے کہ جوصوبہ بھرکے تمام اضلاع کے عصری وتعلیمی اداروں میں اس کی شاخیں موجودہیں کارکنوں کوصدسالہ کانفرنس کی تیاریاں تیزکرنے کے لئے جدوجہدمزیدتیزکریںاوربالائی جماعت کی ہدایات کوعملی شکل دینے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :